
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے عمران خان کی رہائی اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ کر دیا۔ لیگی سینیٹر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے کیونکہ وہ سیاسی قیدی ہیں انہیں عام معافی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم نہ رکھا جائے۔ مشاہد حسین سید نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا۔


































