
اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھتیجوں حسن نواز اور حسین نواز کو العزیزیہ، ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں بری کر دیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کرپشن کے ان تنیوں کیسوں میں مرکزی ملزمان نوازشریف اور مریم نواز بری ہوچکے ہیں لہذا معاونت کے ملزمان کو بھی بری کیا جائے۔


































