
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہوگئے۔ لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کی خریداری سے متعلق ریفرنس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دئے کہ نواز شریف کے شریک ملزمان مریم نواز اور ان کے شوہر کو بری کیا جاچکا جبکہ شریک ملزمان پر اعانت جرم کا الزام تھا۔ نیب نواز شریف پر لگائے گئے الزامات میں سے ایک بھی ثابت نہیں کرسکا۔ پاناما فیصلے میں جے آئی ٹی اور نیب تحقیقاتی رپورٹ سے نواز شریف کا پراپرٹی سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں 10 سال کی سزا اور جرمانے سے بری کردیا۔


































