Thu Oct 15, 2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی

روزانہ کی خبریں

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید زیر حراست، کورٹ مارشل کا آغاز

راولپنڈی: خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جنرل فیض حمید کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی ہے۔ ان کے خلاف آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں ثابت ہوچکی ہیں، جس پر انہیں تحویل میں لے کر ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 8 نومبر 2023 کو ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک معیز خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہاتھا کہ درخواست گذار وزارت دفاع سمیت متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ معیز احمد خان نے الزام لگایا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور ان کے حکم پر ان کے اور ان کے خاندان کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا۔ دہشت گردی کے جھوٹے کیس میں ٹاپ سٹی کے دفتر اور معیز خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور سونے اور ہیروں کے زیورات اور رقم سمیت قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ان پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے غیر قانونی قبضے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular