Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی :سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا۔ شیخ رشید کو بحریہ ٹاؤن میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے ایک بھتیجے اور ملازم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔ سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر 10 مئی کو پی ٹی آئی نے ریلی نکالی تھی، احتجاجی ریلی کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا۔وکیل شیخ رشید نے کہا کہ مقدمے میں شیخ رشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ابھی تک کوئی معلومات نہیں شیخ رشید کو کہاں لے گئے ہیں، سابق وزیر داخلہ تک رسائی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular