Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

سابق برطانوی فوجی کا افغانستان میں جنگی جرائم کا اعتراف

لندن : برطانیہ میں سابق سینیئر فوجی اہلکار نے افغانستان میں اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کے جنگی جرائم کے ارتکاب کا انکشاف کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سابق فوجی اہلکار نے یہ بیان اس انکوائری ٹیم کے سامنے دیا ہے جس نے افغانستان میں فوجیوں کے ہاتھوں 54 افراد کی ہلاکت کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کی تھیں۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ اسپیشل فورسز کے اہلکار مشتبہ افراد کو بغیر کسی تحقیق کے موت کے گھاٹ اتارتے نظر آئے۔ چین آف کمانڈ کو بھی اس کے بارے میں معلوم تھا مگر اس کے باوجود کچھ نہیں کیا گیا۔
برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں 2010 کے وسط سے 2013 کے وسط تک رات کے وقت مارے گئے چھاپوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تحقیقات کی سربراہی کرنے والے سینیئر چارلس ہیڈن کا کہنا ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ کس نے توڑا اور جس نے بھی ایسا کیا ہے اس کو متعلقہ حکام کے پاس بھیجا جائے جبکہ جنہوں نے کچھ نہیں کیا ان پر سے خدشات کے بادل چھٹ جائیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular