Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

شیعہ عقائد کے حامل پاکستانی شہریوں کے عائلی و دیگر مسائل کے حل کیلئے 6 رکنی پینل تشکیل

اسلامی نظریاتی کونسل نے شیعہ عقائد کے حامل پاکستانی شہریوں کے عائلی معاملات، میراث اور عدالتی امور میں معاونت کیلئے شیعہ علماء پر مشتمل 6 رکنی پینل تشکیل دیدیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق شیعہ عقیدے کے مطابق کسی بھی مسئلے یا معاملے میں رہنمائی کیلئے مذکورہ 6 میں سے کسی بھی رکن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ عدالتوں سمیت تمام جگہوں پر مذکورہ علماء کی رائے مقدم ہوگی۔ پینل میں لاہور سے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین نجفی، ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، میانوالی سے مدرسہ امام خمینیؒ ماڑی انڈس کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی، کراچی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی، کوئٹہ بلوچستان سے ممتاز عالم دیں علامہ جمعہ اسدی اور کے پی کے ہنگو سے علامہ خورشید انور جوادی کے نام شامل ہیں۔ مذکورہ علماء کسی بھی عائلی و وراثتی مسئلے سمیت دیگر شرعی مسائل کے حل کیلئے دستیاب ہوں گے۔ عدالت میں مذکورہ علماء کی رائے کو ہی اہمیت دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular