Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخوں کی توبہ کرنے تک معافی ممکن نہیں، پیر محفوظ مشہدی

لاہور : جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے واضح کیا ہے کہ سیدہ کائنات خاتون جنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے گستاخوں کی توبہ کرنے تک معافی ممکن نہیں، اہلسنت علماء و مشائخ سیدہ کائنات کی ناموس پر جان قربان کرنے کو بھی تیار ہیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر محفوظ مشہدی نے کہا ناموس آل رسول کا تحفظ کیا جائے گا۔ آستانہ عالیہ بھرچونڈی شریف نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی اور نظام مصطفی کے قیام کیلئے متحرک کردار ادا کیا۔ بھرچونڈی شریف کے بزرگوں کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر واجد علی گیلانی نے کہا کہ آستانہ عالیہ بھرچونڈی شریف نے سب سے پہلے خاتون جنت کی گستاخی پر آواز بلند کی اور واضح کیا کہ آل رسول کی ناموس کیلئے جان بھی قربان کر سکتے ہیں، گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔ واجد علی گیلانی کی پیش کردہ قرارداد کو منظور کر لیا گیا جس میں اسلام کے فروغ اور ناموس رسالت کیلئے خدمات سرانجام دینے پر پیر عرفان شاہ مشہدی، آصف شاہ گیلانی، پیر پگاڑو کے پیر و مرشد صاحبزادہ محمود النبی قادری، صاحبزادہ سائیں اسرا، دیوان احمد مسعود چشتی اور دیگر آستانوں کے گدی نشینوں کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے سیدہ کائنات کے گستاخوں کوبے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular