
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آئندہ ہفتے ایران کا اہم دورہ کریں گے, وہ وفد کے ہمراہ 26 اکتوبر کو ایران روانہ ہوں گے, وفد میں سیکریٹری خارجہ سہیل محموداور نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان بھی شامل ہوں گے, وزیر خارجہ ایران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک پلس روس کی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے, کانفرنس میں روس, چین, پاکستان, ایران, تاجکستان, ازبکستان اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ و اعلی حکام شرکت کریں گے, کانفرنس میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر مداد کی فراہمی, طالبان عبوری حکومت کے اپنے وعدوں پر عملدرآمد, افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.


































