Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غیر ملکی سفیروں پر پیشگی اجازت کے بغیر وزرا سے ملنے پر پابندی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی سفیروں پر پیشگی اجازت کے بغیر وزرا سے ملنے پر پابندی لگا دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ کوئی سفیر آئندہ وزارتِ خارجہ کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر کسی وزیر سے ملاقات نہیں کریگا۔ذرائع کے مطابق وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزراء سے ملاقات کر سکیں گے۔ ایسی تمام ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کی جانب سے ایک نمائندہ بھی شریک ہو گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتیں وزارت خارجہ کی طرز پر کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں۔
دوسری طرف وفاقی کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کی پاکستان سے برطانیہ حوالگی کی منظوری دیدی، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی سمری موخر کر دی گئی، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئر مین کی دو سال کےلئے تقرری کی منظوری دیدی گئی۔
کابینہ اجلاس میں پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیدی گئی، ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری، سی پیک اتھارٹی اور چینی وزارت ماحولیات کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی ایکس پوسٹ فیکٹو کی بھی منظوری دیدی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular