
نیویارک : اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کا کہنا ہے کہ غزہ میں باقی ماندہ خوراک کا ذخیرہ تقریباً 10 دن میں ختم ہو سکتا ہے۔ جس کے بعد لاکھوں افراد کھانے سے محروم ہو جائیں گے۔ ڈبلیو ایف پی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ غزہ میں آٹے کا ذخیرہ صرف منگل تک آٹھ لاکھ افراد کو خدمات فراہم کرنے والی بیکریوں کو بحال رکھ سکتا ہے۔ امداد کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو خوراک کا ذخیرہ دس دن کے اندر ختم ہو سکتاہے۔رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایف پی کے پاس آخری حل کے طور پرچار لاکھ پندرہ ہزار افراد کے لئے فورٹیفائڈ غذائی بسکٹ کا ہنگامی اسٹاک موجود ہے۔ ڈبلیو ایف پی نے تمام فریقین پرزور دیا کہ وہ شہریوں کی ضروریات، انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور فوری طور پر غزہ میں داخل ہونے والی امداد تک رسائی کو ترجیح دیں۔


































