
تہران : ایران کی تینوں مسلح افواج نے ذوالفقار مشقوں کے دوران پہلے مشترکہ میزائل آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے بحر ہند میں مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنایا۔ ایران کی ذوالفقار مشق 2025ء کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا شیخ نے کہا کہ بحریہ کے میزائل یونٹ نے کروز میزائل سے شمالی بحر ہند کے پانیوں میں ایک مشکل ہدف کو تباہ کر دیا۔ جنرل علی رضا نے مسلح افواج کےاس مشترکہ آپریشن کو ملک کے اتحاد اور طاقت کی ٹھوس علامت اور دشمن کےلئے واضح پیغام قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی بہادر مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اور آج کا یہ مشترکہ آپریشن اس کا واضح اظہار تھا۔


































