
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاتون اور فورسز کے دو اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔ پاراچنار سے پشاور جانے والی کار اور کوچ پر صدہ بازار کے قریب خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ ڈی پی او ضلع کرم محمد عمران کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف طوری بنگش قبائل نے ہنگامی جرگہ طلب کر لیا ہے جس میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے قومی طور پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔


































