
ماسکو : روس اور چین نے تجارت کے فروغ اور امریکا کی بڑھتی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشرق بعید میں نئے سرحد پار پل کا افتتاح کردیا۔ یہ پل روسی شہر بلاگووشینسک کو دریائے آمور کے پار چینی شہر ہیہی سے جوڑتا ہے ایک کلومیٹر پل کی تعمیر پر 19 بلین روبل یعنی 34کروڑ 20 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ یہ پل ماسکو اور بیجنگ کی تجارت کو وسعت دے کر ایک دوسرے کے قریب لائے گا۔ یہ پل 2016 سے زیر تعمیر تھا اور مئی 2020 میں مکمل ہوا تھا لیکن کورونا کی وبا کے باعث اس کا افتتاح ملتوی کر دیا گیا تھا۔


































