
بیروت : اسرائیل اور حزب اللہ میں شدید جھڑپیں چھڑ گئیں۔ فضائی حملے میں دو مجاہد شہید ہوگئے۔ حزب اللہ نے چند گھنٹوں میں اسرائیل کیخلاف دس آپریشن کئے جس میں اسرائیل کے فوجی اہداف کو بھاری نقصان پہنچا۔ حزب اللہ نے کوبرا ہل پر دو برقان راکٹوں سے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔ کچھ دیر بعد الدھیرہ سائٹ کے قریب بھی فوجیوں پر راکٹ داغ دئے۔ حزب اللہ نے صیہونی بستی کریات شمونہ پر بیس سے زائد راکٹ داغ دئے۔ چند راکٹ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے روک دئے۔ جبکہ باقی مختلف مقامات پر گرے۔ رمیا۔ آیت الشعب۔ شیبہ فارمز۔ رامیم میں فوجی بیرکیں اور اہداف پر حملے گئے۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں جبل بلات میں حزب اللہ کے انفراسٹرکچر پر بمباری کی ہے۔ جبکہ بلیدہ میں فوجی کمپاؤنڈ کے اندر مسلح افراد پر بمباری کی۔ شام لبنان سرحد پر اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے دو جوان شہید ہوگئے۔


































