Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی آرمی چیف سے ملاقات

تہران : فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دارالحکومت تہران میں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔دونوں عسکری قائدین کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خاص زور دیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں پر بات چیت ہوئی جن میں عسکری تعاون کو وسعت دینا، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو بہتر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارت و اقتصادی روابط کے مراکز میں تبدیل کرنے کے امکانات شامل تھے۔ خطے میں استحکام اور خوشحالی کو فروغ کے لیے بات چیت ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے روایتی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular