Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

گرفتاری کا خوف، اسرائیلی فوجی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے لگے

تل ابیب: اسرائیلی فوجی بیرون ممالک میں گرفتاری سے بچنے کیلئے سفر سے پہلے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے لگے۔ مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کو غزہ اور لبنان میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت بیرون ملک گرفتاریوں کا خوف لاحق ہے۔ رپورٹ کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں اگلے ماہ میلے میں شرکت کرنے کیلئے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم ہند رجب فاؤنڈیشن نے اسرائیلی فوجیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر مواد کے ذریعے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے شواہد جمع کیے ہیں۔ فاؤنڈیشن نے سوئیڈن، برازیل اور اٹلی میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ برازیل کی ایک عدالت میں اسرائیلی فوجی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج ہونے پر وہ رات کے اندھیرے میں برازیل سے فرار ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular