
اوٹاوا: کینیڈین حکومت نے ملکی انتخابات میں ہندوستان کی مداخلت کا خدشہ ظاہر کردیا۔ کینیڈین انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی ایجنسی نے کہاہے کہ بھارت ملک کے انتخابات میں ممکنہ طور پر مداخلت کرسکتا ہے۔ رپورٹ میں ہندوستان کو اب تک سب سے اہم خطرہ قرار دیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی مداخلت سے کینیڈا کی جمہوریت کمزور ہوگی۔ ہندوستان ایک بڑا غیر ملکی خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکی مداخلت اور سرگرمیاں کینیڈا کے جمہوری تانے بانے کو کمزور کرے گی اور کینیڈا کے ملٹی کلچر معاشرے کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اس طرح کی سرگرمیوں سے کینیڈا کے عوام کے حقوق بھی متاثر ہوں گے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رپورٹ پر مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ رپورٹ میں چین کو بھی ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہرکیا گیا ہے کہ چین بھی کینیڈا کے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کرسکتا ہے۔


































