Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کا خوف، شمال مقبوضہ فلسطین کے صیہونی آبادکار واپس گھروں کو لوٹنے کو تیار نہیں

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا سروے کے مطابق 81 فیصد سے زائد صیہونی آبادکار حزب اللہ لبنان کے حملوں سے خائف ہو کر شمالی مقبوضہ فلسطین سے جا چکے ہیں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ جب تک دریائے لیتانی کے اس پار تک پیچھے نہیں ہٹتی ہے یہ صیہونی شمالی مقبوضہ فلسطین میں واپس لوٹنے پر تیار نہیں ہیں۔ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر مسلسل حملے کئے ہیں جس کی بنا پر ہزاروں کی تعداد میں غاصب صیہونی شمالی مقبوضہ فلسطین سے جا چکے ہیں۔
رائیٹر نیوز ایجنسی نے بھی مقبوضہ فلسطین کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ سال اکتوبر سے اب تک شمالی مقبوضہ فلسطین سے تقریباً ساٹھ ہزار صیہونی، حزب اللہ لبنان کے حملوں سے خائف ہو کر جا چکے ہیں جبکہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو میں بھی حزب اللہ سے مقابلہ کرنے میں خوف پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular