Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کیخلاف جہاد کا فتوی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، مصری مفتی

قاہرہ : مصر کے مفتی اعظم نذیر ایاد نے انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کے اسرائیل کیخلاف جہاد کے فتوے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیکر مسترد کردیا۔ نذیر عیاد نے کہا کہ کسی بھی انفرادی گروہ یا ادارے کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ شرعی اصولوں اور اس کے اعلیٰ مقاصد کے منافی ایسے نازک معاملات پر فتویٰ جاری کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات معاشروں کی سلامتی اور مسلم ریاستوں کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی ان کے جائز حقوق میں حمایت کرنا ایک مذہبی، انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ تاہم یہ حمایت اس طریقے سے کی جانی چاہیے جو فلسطینی عوام کے مفادات کے مطابق ہو۔ عیاد نے مزید کہا کہ فوجی مداخلت اور جہاد کی دعوت دینے کے بجائے، یہ مسلم ممالک کی عقلمندی ہے کہ وہ تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular