
جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں قحط اور بیماریوں سے پوری ایک نسل متاثر ہوسکتی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک اقوام متحدہ کی رپورٹس کے مطابق انیس ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں۔جبکہ غذائی قلت کے باعث بھی روزانہ بیس سے زائد بچے دم توڑ رہے ہیں۔یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر غزہ میں امدادی سامان نہ پہنچایا گیا تو بچوں اور عورتوں کی بھوک اور بیماریوں سے اموات اسرائیلی حملوں سے ہونے والی اموات سے بڑھ جائیں گے اور پوری ایک نسل ختم ہوسکتی ہے۔


































