
تل ابیب: صیہونی فوج نے مسلسل ناکامیوں پر غزہ میں جارحانہ آپریشن کی توسیع کےلئے ہزاروں ریزور سپاہیوں کو میدان جنگ میں طلب کرلیا ہے۔ صیہونی فوج نے اسرائیل اور مغربی کنارے میں تعینات اہلکاروں اور حاضر سروس سپاہیوں کی جگہ لینے کے لئے ریزوسٹس کو حکم نامے بھیجنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اسرائیل نے جنگ بندی سے متعلق ڈیڈلاک کے بعد اٹھارہ مارچ سے غزہ میں اپنے حملے تیز کردئے ہیں۔
اُدھر غزہ میں جنگ کو وسعت دینے کیلئے ریزرو فوجیوں کوطلب کرنے پر اسرائیلی شہریوں نے دارالحکومت تل ابیب میں احتجاج کیا۔ مزید جنگ نہیں کے نعروں پر مبنی بینرز اٹھائے شہریوں نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔


































