
تہران:اسلامی جمہوریہ ایران میں مہنگائی اور ایرانی ریال کی قدر میں کمی پر پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق 273 میں سے 182 ارکان نے وزیر خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف ووٹ دیا۔ ایرانی وزیر خزانہ اور وزیر اقتصادیات عبدالناصر ہمتی ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی 8 ماہ پہلے بننے والی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔
بلیک مارکیٹ میں ایرانی ریال امریکی ڈالر کے مقابلے میں 9 لاکھ 20 ہزار سے زائد پرجا پہنچا ہے۔ جبکہ 2024 کے وسط میں یہ 6 لاکھ سے بھی کم تھا۔ صدر مسعود پزشکیان نے مرکزی بینک کے سابق گورنر ہمتی کا دفاع کرتے ہوئے قانون سازوں سے کہا تھا کہ ہم دشمن کے ساتھ معاشی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں جنگی حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔


































