
بیت المقدس: مسلم امہ کی خاموشی نے اسرائیلیوں کے حوصلے بلند کردیئے۔ انتہاپسند صیہونی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے
اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں قابص آبادگاروں نے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز نعرے لگائے۔اور ہیکل کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ عینی شاہدین کی مطابق یہودی مسجد کے صحن میں داخل ہوئے اور انہوں نے ہیکل کے مقام کی طرف اشارے کرتے ہوئے کچھ نشانات لگائے۔صیہونی آبادگاروں نے القدس گنبد کے پاس تلمود کی رسومات ادا کیں اور اس دوران اسرائیلی پولیس نے مسلمانوں کو مسجد میں عبادت سے روک دیا۔


































