Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

انتہا پسند ہندو آپے سے باہر، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ، شیشے توڑ دیئے

لندن: انتہا پسند ہندو آپے سے باہر ہوگئے، لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر بھارتی انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔ بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیے، انتہا پسندوں نے عمارت پر زعفرانی رنگ بھی پھینکا، حملے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے اور عمارت کو نقصان پہنچا، لندن پولیس نے ایک انتہا پسند کو گرفتار کرلیا۔
پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل بھی بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا اور دھمکیاں دی تھیں، ہائی کمیشن پر حملہ ہمارے لئے قابل تشویش ہے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہائی کمیشن کے عملے کی رہائش گاہوں کو بھی خطرہ ہے، ہائی کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنا برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے، برطانوی حکومت ذمہ داران کو پکڑ کر سخت سزا دے، ہم نے برطانوی دفتر خارجہ کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں، جس زبان میں بات ہوگی اسی زبان میں جواب دیا جائے گا.

مزید پڑھیے

Most Popular