Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

درندگی کی انتہا، امداد کیلئے جمع فلسطینیوں پر بمباری، 100 سے زائد شہید، سینکڑوں زخمی

غزہ : صیہونی فوج نے امداد کے حصول کے لیے جمع فلسطینیوں پر بم برسادئے۔ وحشیانہ حملے میں سو سے زائد فلسطینی شہید اور 800 سے زائد زخمی ہوگئے۔ صیہونی درندگی کا یہ واقعہ شمالی غزہ میں نابلسی راؤنڈ اباؤٹ پر پیش آیا۔ جہاں ہزاروں فلسطینی ہارون الرشید کوسٹل روڈ پر انسانی امداد سے لدے ٹرکوں کی آمد کے منتظر تھے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے واقعہ کو نسل کشی سے تعبیر کیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر شہریوں کو بچانے کیلئے مداخلت کرے۔ اس سے پہلے شمالی غزہ میں زیتون اور جنوبی غزہ میں خان یونس میں صیہونی حملوں میں ستر فوجی شہید ہوئے۔ جھڑپوں میں پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular