
اسلام آباد: صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت ع پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے عالم دین منیر الحسن جعفری کی تاحال عدم بازیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کے آرڈر کے باوجود دن دیہاڑے شہریوں کے اغواء کا سلسلہ جاری ہے۔ میں متعلقہ اداروں عدالت عالیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ علامہ منیر الحسن کی گمشدگی کا نوٹس لیں اور جلد از جلد بازیابی کو ممکن بنائیں۔ یاد رہے دعا خواں اور عالم دین علامہ منیر الحسن جعفری کو گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سفرکے دوران لاپتہ کردیا گیا تھا ملت تشیع پاکستان نے مولانا منیر الحسن جعفری کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں اب آئے روز شیعہ عزاداروں کو لاپتہ کردیا جاتا ہے 36 سے زائد شیعہ عزاداروں کو تاحال جبری طور پر لاپتہ کیاگیا ہے.


































