Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پشاور میں بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا، 2 دہشتگرد ہلاک

پشاور: پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا، بورڈ بازار میں دھماکے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے علاقے بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر موٹر سائیکل پر منتقلی کے دوران دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، خودکش حملے سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے، بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران پھٹا۔
کاشف آفتاب کا بتانا ہے کہ تینوں دہشتگرد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے، جن کی شناخت ہوگئی ہے، تینوں دہشتگرد سی ٹی ڈی کو مطلوب اور تعلق پشاور سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ریسکیو 1122، سی ٹی ڈی اور بی ڈی یو نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے موبائل فون اور اہم شواہد اکٹھے کر لئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں سمیت 10 شدت پسند ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بورڈ بازار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید پڑھیے

Most Popular