
پاراچنار: ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں شادی کی تقریب میں ہینڈ گرنیڈ کا دھماکا ہوا، دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے غوز گڑھی مقبل میں ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ہینڈ گرنیڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے سے بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صدہ پہنچا دیا گیا۔


































