
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنا نسل کشی کے مترادف ہوگا۔
نیویارک میں عرب ٹی وی کو انٹرویو میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی جاری رہنی چاہیے۔ فلسطینیوں کو نکالنے کی کوشش سے دو ریاستی حل کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا۔ غزہ کی تعمیر نو کے اخراجات اور مدت کا تخمینہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔ سب سے اہم ٹاسک رفح سرحدی کراسنگ کو دوبارہ کھولنا ہے۔
عرب لیگ کے معاون سکریٹری جنرل حسام زکی کا کہنا ہے کہ غزہ کی آبادی کی جبری ہجرت کے حوالے سے عرب ممالک کا موقف واضح ہے۔ امریکا کو غزہ کے حوالے سے عرب موقف بھی سننا چاہئے۔


































