
اسلام آباد: پاکستان اور ایرانی حکام کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کردی۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں۔ مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔ دہشتگردی سمیت مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔ ایرانی سفارت کار سید رسول موسوی نے لکھا تھا کہ حالیہ تناؤ کا فائدہ دشمنوں اور دہشتگردوں کو ہوگا اور یہ بات دونوں ممالک کے رہنما اور حکام جانتے ہیں۔ مسلم دنیا کا آج سب سے اہم مسئلہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور ایران کے سفارتی حکام کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کی ہے۔


































