Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کیچ میں فائرنگ کا تبادلہ، 5 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

کیچ: ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ موثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا، جس کے دوران دہشت گردوں نے فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے آئی ای ڈی دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شہدا میں سپاہی ٹیپو رزاق، سپاہی سنی شوکت، سپاہی شفیع اللّٰہ، لانس نائیک طارق علی اور سپاہی محمد طارق خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular