Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جنگ بندی کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے، ریڈ کراس

جنیوا : ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھیں تاکہ تنازعات کے شکار خطے میں دوبارہ مایوسی پھیلنے سے بچا جا سکے۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی صدر مرجانا سپولجارک نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے سے بے شمار جانیں بچی ہیں اور ناقابلِ تصور تکالیف کے درمیان امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ گذشتہ چھے ہفتوں کے دوران معاملات آگے بڑھے ہیں جن کے کسی بھی انہدام سے لوگوں کے دوبارہ مایوسی میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں اور زیر حراست افراد کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کی اور ایسا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کوششوں نے خاندانوں کو دوبارہ جوڑ دیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پیاروں کو وقار کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے تاکہ جانیں دشمنی سے بچ سکیں، انسانی امداد غزہ میں داخل ہو اور مزید خاندانوں کو دوبارہ ملایا جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular