Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

یورپی یونین کا اسرائیل سے معاہدہ معطل نہ کرنا ظلم ہے، ایمنسٹی

نیویارک : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہےکہ یورپی یونین نے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کو معطل کرنے سے انکار کرکے ظلم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ ایگنس کالمارڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کا اسرائیل کے ساتھ تعاون کا معاہدہ معطل نہ کرنا، فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی اور انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور یورپی یونین کے اپنے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کو اسرائیلی جرائم کے خلاف اصولی موقف اپنانے کا موقع ملا لیکن اس کے بجائے غزہ میں نسل کشی، فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کے نظام کو جاری رکھنے کے لیے ہری جھنڈی دکھادی گئی۔ انہوں نےکہا کہ یہ سیاسی بزدلی سے بڑھ کرہے۔ یہ عمل جرائم کے مرتکب افراد کو انتہائی خطرناک پیغام دیتا ہے کہ وہ نہ صرف سزا سے محروم رہیں گے بلکہ انہیں انعام دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular