Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

یورپی رہنماؤں کا روس سے یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی کا مطالبہ

کیف: یورپی ممالک نے روس سے ایک ماہ کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کردی۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں برطانیہ۔ جرمنی۔ فرانس۔ اور پولینڈ کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جبکہ کئی ممالک کے رہنما آن لائن شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد یورپی رہنماؤں نے نیوز کانفرنس میں روس پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے ساتھ پیرچسے شروع ہونے والی تیس دن کی غیر مشروط جنگ بندی پر رضامند ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ماسکو نے جنگ بندی پر عمل نہیں کیا تو اس پر نئی اور وسیع پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
ادھر روسی صدر پیوٹن نے یورپی رہنماؤں کا مطالبہ نظر انداز کرتے ہوئے یوکرین کو براہ راست مذاکرات کی پیش کش کردی۔ پیوٹن نے کہا کہ براہ راست مذاکرات 15 مئی کو استنبول میں شروع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular