Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

یورپی یونین سے اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے پر زور

جنیوا: اقوام متحدہ کے ماہرین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدہ فوری طور پر معطل کرے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اسرائیل کے ساتھ یورپی-اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدہ فوری طور پر مکمل یا جزوی طور پر معطل کرنا چاہیے۔ ماہرین کےمطابق یہ معاہدہ اسرائیل کو یورپی منڈی تک ترجیحی رسائی دیتا ہے۔ جبکہ مختلف بین الاقوامی ادارے اسرائیل پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے الزامات عائد کر چکے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس لکسمبرگ میں ایسے وقت ہو رہا ہے جب یورپ میں عوامی سطح پر احتساب کا مطالبہ بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق یورپی شہریوں کی ایک بڑی مہم میں اب تک دس لاکھ سے زائد دستخط جمع ہو چکے ہیں جن میں معاہدے کی مکمل معطلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular