
ماسکو: روس نے یورپی یونین کو اپنے اور بیلاروس کے اناج پر ڈیوٹی لگانے کے منصوبے کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروو نے خبردار کیا کہ اناج پر ڈیوٹی لگانے کا یورپی منصوبہ عالمی غذائی تحفظ کو مزید خراب کر دے گا۔ مغرب کے اقدامات نے پہلے ہی عالمی غذائی منڈی میں مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ زاخاروو نے سوال کیا کہ کیا وہ ان اقدامات کے ذریعے بھوک سے مرنے والے ممالک کے بارے میں فکر مند ہیں؟ اس طرح کے اقدامات دنیا میں خوراک کی حفاظت میں کس طرح معاون ثابت ہوں گے؟
گذشتہ روز یورپی یونین کی صدر ارسلا وان ڈیرلیین نے کہا تھا کہ یورپی کمیشن نے روس اور بیلاروس سے زرعی مصنوعات پر محصولات متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔


































