
برسلز: یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی، یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے تیرھویں بار روس کے خلاف پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے اراکین نے روس کے خلاف پابندیوں کا 13 واں پیکیج منظور کرلیاہے. جس کے تحت دو سال سے جاری روس یوکرین جنگ میں ملوث مزید 200 اداروں اور افراد پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ ان افراد اور اداروں کا تعلق دفاعی و عسکری شعبوں اور جنگی پروپیگنڈے سے ہے۔ یورپی یونین میں شامل ممالک کے نمائندگان نے برسلز میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے مسودے پر دستخط کیے۔


































