
جنیوا : اقوام متحدہ کے فکیٹ فائنڈنگ مشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے لیبیا میں انسانیت کے خلاف جرائم میں مدد کا گھناؤنا کام انجام دیا۔ انسانی حقوق کمیشن کے تفتیش کاروں نے لیبیا میں اپنی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی۔ تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم از کم 2,800 معلومات جمع کیں جن میں غیرقانونی حراست، قتل، تشدد، عصمت دری، جنسی غلامی، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے متعدد کیسز شامل ہیں۔ تصدیق ہوئی ہے کہ وسیع پیمانے پر اس قسم کے واقعات عام تھے۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ لیبیا میں پھنسے تارکین خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ جس میں خواتین کو جنسی غلامی پر مجبور کرنا بھی شامل ہے۔ تفتیش کاروں نے یورپی یونین کو لیبیا کی افواج کیلئے مدد بھیجنے کو بھی جرم سے تعبیر کیا ہے جس نے تارکین اور مقامی باشندوں کے خلاف جرائم میں کردار ادا کیا۔ رپورٹ میں لیبیا کے ساحلی محافظوں کا خاص طور پر حوالہ دیا گیا ہے جن کے ساتھ یورپی یونین نے برسوں مکمل تعاون کیا۔ یہ حمایت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا باعث بنی۔


































