Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

اربیل ڈرون حملے میں موساد کا اہم کمانڈر ہلاک

اربیل : عراق کے شہر اربیل میں گاڑیوں کے قافلے پر ڈرون حملے میں صیہونی خفیہ ایجنسی موساد کے قاتل دستے کیدون کا کمانڈر ایلاک رون ہلاک ہوگیا جبکہ موساد کے دوعہدیدار زخمی ہوئے اس سے قبل خبروں میں کہا گیا تھاکہ امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق حملہ قونصل خانے پر نہیں بلکہ نزدیکی ہائی وے پر ڈرون کے ذریعے کیاگیا۔ کارروائی میں کئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ حملہ پوری طرح کامیاب رہا ہے موساد کی ایک ٹیم ان گاڑیوں میں موجود تھی جو اس ڈرون حملے کا اصل ہدف تھیں۔ حملے میں موساد کا ایک سینئر عہدیدار ایلان روک ہلاک ہوا ہے، لبنان کے المیادین کے رپورٹر خالد اسکیف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ عراقی ذرائع حملے میں صیہونی حکومت کے قاتل دستے کے کمانڈر ایلاک رون کی ہلاکت کی تصدیق کررہے ہیں ۔ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور اس حملے سے متعلق رپورٹوں پر صیہونی حکام کی جانب سے بھی ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے ۔عرب میڈیا اسے ایران کی انتقامی کارروائی قرار دے رہا ہے اس سے قبل عراق کے کتائب سیدالشہداء گروہ کے سربراہ نے کہا تھا کہ صیہونیوں نے عراقی کردستان کے علاقے میں بیس سے زیادہ اسٹریٹیجک اڈے قائم کررکھے ہیں ۔

مزید پڑھیے

Most Popular