Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حرم کعبہ میں پابندیاں ختم، امید ہے اگلا حج دنیا بھر سے عازمین کی شرکت کے ساتھ ہوگا، مرکزی جمعیت اہلحدیث

لاہور: نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفورراشد نے خانہ کعبہ میں دو سال بعد کورونا پابندیاں ختم کرنے کے بعدحرم مکی کو مکمل طور پر کھولنے اور پابندیوں کے بعد بغیر نماز پنجگانہ کی ادائیگی پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کورونا کے اثرات عالمی سطح پر کم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔کورونا وبا کی پابندیوں کے باعث پوری دنیا کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا۔ اب شکر ہے کہ پابندیاں نرم ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ عنقریب عمرہ سے بھی پابندیاں اٹھا لی جائیں گی ۔ امید کرتے ہیں کہ اگلا حج مکمل طور پر جوش و جذبے کے ساتھ بغیر کسی پا بندیوں کے دنیا بھر سے عازمین کی شرکت کے ساتھ ہوگا۔ سعودی حکومت کے بیان پر شکرگزار ہیں کہ کورونا پابندیوں کو ختم کرکے نماز پنجگانہ کی ادائیگی کو بحال کیا گیا ہے۔حرم کعبہ کا روح پر ور منظر دیکھ کر دل خوش ہوا ہے،۔ انشاءاللہ انسانیت کو مفلوج کرنے والی وبا کورونا جلد ختم ہوجائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular