Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جارحیت کا خاتمہ اور فوجی انخلا، معاہدے کیلئے حماس کی شرائط برقرار

دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہاہے کہ پیرس اجلاس کی تجاویز کی قبولیت جارحیت کے خاتمے اور فوجی انخلاء سے مشروط ہے۔ اسماعیل ہنیہ نے کہاکہ پیرس اجلاس کی تجاویز مل گئی ہیں۔ تجاویز کا اپنے ہاں جائزہ لیں گے اور اس کے بعد مذاکرات کے لیے قاہرہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کسی بھی سنجیدہ تجاویز پر بات کے لیے تیار ہے۔ سنجیدہ تجاویز جارحیت کے خاتمے اور بےگھر لوگوں کی واپسی سے متعلق ہو۔ غزہ کی تعمیرنو اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیدیوں کی رہائی کیلئے ضمانت چاہتے ہیں کہ اسرائیل انہیں دوبارہ گرفتار نہ کرے۔ حماس سربراہ نے کہا کہ حماس کی ترجیح غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلاء کیا جائے۔ حماس کے ایک اور رہنما محمد نزال نے کہاکہ پیرس اجلاس کی تجاویز کا جائزہ لیکر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے انخلا اور جنگ بندی سے پہلے کسی بھی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular