
میونخ: فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھانے پر زور دیا ہے۔ فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر سلووینیا اور کینیڈین وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں وزرا کو فلسطینی حکومت کی جانب سے انسانی امداد اور فلسطینیوں کی جلد بحالی کے لیے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ محمد مصطفیٰ نے فلسطینی عوام کو زبردستی بے گھر کرنے کے تمام منصوبوں کے واضح طور پر مسترد کرنے کی توثیق کی۔ چاہے وہ غزہ سے ہو یا مغربی کنارے سے۔
وزیراعظم نے فلسطین اور سلووینیا اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔


































