
اسلام آباد: پاکستان۔ سعودی عرب ۔ ترکیہ اور مصر نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان مکالمہ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان۔ مصر کے بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے ہاکان فیدان سے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے اسلام آباد مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران خطے میں سیز فائر برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزرائے خارجہ نے ایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فریقین کے لیے جنگ بندی پر اپنی وابستگی کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔


































