Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

پنجاب میں بجلی 14 روپے سستی، 200 یونٹ والے صارفین ریلیف سے محروم

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو نہیں ملے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی، 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کا پہلے ہی پروٹیکٹڈ صارفین میں شمار ہوتا ہے۔
پنحاب حکومت کے مطابق 201 یونٹ سے 500 یونٹ والے صارفین کو بجلی کے بلوں میں 14 روپے ریلیف دیا جائے گا، کل یونٹ اور تمام ٹیکسز شامل کرنے کے بعد فی یونٹ سے 14 روپے مائنس کر دیئے جائیں گے، ٹیکسز ڈال کر فی یونٹ 44 روپے کا بنتا ہے تو اس میں سے 14 روپے کا ریلیف ملے گا، یوں ریلیف کے بعد صارف کو 30 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق اگست اور ستمبر 2024 کے بلوں میں ہوگا۔ ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کیلئے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular