Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

الیکشن کمیشن چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے، فافن

اسلام آباد : غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن چیلنج کیے گئے حلقوں کے نتائج کا آڈٹ کرے۔ جن حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا الیکشن کمیشن ان کی جانچ پڑتال کرے۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق آڈٹ میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور آزاد مبصرین کو شامل کیا جائے، الیکشن کے بعد کی صورت حال کا تقاضا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری ردعمل دے۔ معاملے کی تکنیکی تحقیقات کروائی جائے اور سرکاری الیکشن دستاویزات کی تحقیقات کی جائیں۔ پریزائیڈنگ افسر کی سیل یا آر او کی سیل کے ساتھ کھولے گئے بیگز کو دیکھا جائے۔ بیلٹ پیپرز اکاونٹ بیگ اور جاری بیلٹ پیپرز کی کاؤنٹر فوائل کو دیکھا جائے۔ انتخابی فہرست کی مارک کاپی کو دیکھا جائے۔ گنتی میں شامل اور خارج کیے گئے اور ضائع بیلٹ پیپرز کا جائزہ لیا جائے۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کے درست ہونے کا جائزہ لیا جائے اور دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کی مکمل دستیابی کا جائزہ لیا جائے۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں غیر تصدیق شدہ فارم کے انتخابی نتائج پر اثرات کا جائزہ لیا جائے۔ تیسرے مرحلے میں الیکشن آفیشلز کا احتساب کیا جائے۔ عام انتخابات 2024 کے لیے 15 لاکھ الیکشن عملہ تعینات تھا۔ فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن عملے نے گنتی، ٹیبولیشن اور نتائج مرتب کیے جس سے تنازعات پیدا ہوئے۔ الیکشن عملے نے گنتی اور نتائج مرتب کیے جس کے باعث تنازعات پیدا ہوئے۔ الیکشن کمیشن فارمز 45 کی مختلف کاپیوں کی حقیقت کی وضاحت کرے۔فافن رپورٹ کے مطابق انتخابی خلاف ورزیاں ہوئیں تو ان پولنگ اسٹیشنز یا پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کروائیں، الیکشن کمیشن سارا عمل نوٹی فکیشن سے 60 دن کے اندر کرے۔ کمیشن کے فیصلے سے غیر مطمئن شخص 30 دن میں سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular