
قاہرہ : مصر نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور بحالی و تعمیر نو کی کوششوں کو تیز کردیا ہے۔ مصری وزارتِ خارجہ نے کہا ہےکہ قاہرہ نے گزشتہ دو برسوں کے دوران جنگ بندی کے قیام، غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے، اور بحالی و تعمیرِ نو کی حمایت کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کردیا ہے، جو بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کے اصولوں، خصوصاً حقِ زندگی اور حقِ خود ارادیت، کے مطابق ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ مصر نے غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے اور سیاسی عمل کی بحالی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ موقع قومی اور بین الاقوامی دونوں سطحوں پر برابری، آزادی، انصاف اور انسانی وقار کے اصولوں کی توثیق کرتا ہے اور بنیادی حقوق و آزادیوں کے بارے میں آگاہی کو مضبوط بناتا ہے۔


































