Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مصر نے غزہ کا انتظام سنبھالنے کی اسرائیلی تجویز مسترد کر دی

قاہرہ : مصر نے غزہ کو چلانے کی اسرائیلی تجویز کو ناقابل قبول قرار دے کر مسترد کر دیا۔ مصری وزارت خارجہ کے ترجمان تمیم خلف نے کہا کہ کوئی بھی تصور یا تجویز جو غزہ پر مصراور عربوں کے موقف کو کمزور کرے قبول نہیں کی جاسکتی۔ خلف نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو نظرانداز کرنے والی کوئی بھی تجاویز آدھا حل ہیں جو تنازعہ کو حل کرنے کے بجائے اسے طول دینے کا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارہ اور اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی یروشلم فلسطینی علاقوں کے اٹوٹ انگ ہیں جنہیں مکمل فلسطینی خود مختاری اور انتظام کے تحت ہونا چاہیے۔
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے کہا تھا کہ غزہ کا حل یہ ہے کہ مصر آٹھ برس کے لیے انتظامی امور سنبھال لے اس مدت کو 15 برس تک بڑھانے کا اختیار بھی ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular