
قاہرہ : مصر نے امریکی دباؤ پر یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی وزیر دفاع سمیت اعلیٰ حکام نے مصر سے کہا کہ وہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرے امریکی وزیر دفاع نے یہ درخواست گذشتہ مارچ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں ملاقات کے دوران کی تھی۔تاہم مصری حکام نے امریکی فریق کی درخواست سے اتفاق نہیں کیا۔ اعلیٰ امریکی حکام نے قاہرہ کے حکام سے اس سلسلے میں مزید ملاقاتیں کرنے کی کوشش کیں مصر کی مخالفت کی وجہ سے امریکہ کو موجودہ مشکل حالات میں روس کے خلاف یوکرین کے جوابی حملوں کے لیے ہتھیار جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔


































