Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مصر اور اردن نے فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر بسانے کی امریکی تجویز کو سختی سے مسترد کردیا

قاہرہ : مصر اور اردن نے غزہ کے فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر بسانے کی امریکی تجویز کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ عرب لیگ نے تجویز کو نسلی تطہیر کے مترادف قرار دیا ہے۔ جرمنی نے کہا ہے کہ فلسطینی آبادی کو غزہ سے بے دخل نہیں کیا جانا چاہئے۔
اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ کے پاس فلسطینیوں کو کسی اور ملک میں منتقل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفادی نے کہا ہے کہ عمان کے اصول واضح ہیں اور فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کی حمایت کرنا ایک مضبوط اور غیر تبدیل شدہ قومی موقف ہے۔
مصری وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین کے حق کی حمایت جاری رکھے گا اور غزہ سے بیدخلی سمیت کسی بھی تجویز کے ذریعے فسلطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقوق کی پامالی کو مسترد کرتا ہے۔
جرمن وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینی آبادی کو غزہ سے بے دخل نہیں کیا جانا چاہئے اور نہ ہی غزہ پر اسرائیل کا مستقل قبضہ یا نوآبادیات بننا چاہئے۔ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ کے پاس فلسطینیوں کو کسی اور ملک میں منتقل کرنے کا کوئی متعین منصوبہ موجود ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular